کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی جانب سے ایک بار پھر ملکی قومی اور قانونی اداروں پر حملے کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت رہنما اور ورکر اپنی کرپشن اور پانامہ لیکس میں اپنی لیڈر شپ کا نام آنے کے بعد کرپشن کے کیسسز سے جان چھڑانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے جس طرح مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی پر دھاوا بول کر ایک بار پھر ماضی کی یاد تازہ کردی ہے جس طرح کہی سال قبل پاکستان کی عدالت عظمیٰ پر حملہ کرکے اپنی طاقت ظاہر کی تھی ایک پھر اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر خیبر پختونخوا اسمبلی پر حملہ کر کے ماضی کی ریت کو برقرار رکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیوں کہ مسلم لیگ کی قیادت رہنما اور ورکروں نے ہمیشہ ملکی اعلیٰ اداروں اور قانون کا احترام نہیں کیا اسی لیے مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے اداروں پر حملے کرکے اپنے رہنماؤں کو کرپشن سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں وہ ناکام ہوں گے کیونکہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ حق سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا جانتے ہیں اس لیے آج مسلم لیگ کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں اسمبلی پر حملہ کرکے ماضی میں سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ آور ہونے کی یاد تازہ کردی ہے جس سے مسلم لیگ کے ذہنی سوچ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ آمرانہ طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہوکر اپنے اقتدار کو دوام دینا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام ان کے ان منفی عملات اور کارناموں سے بخوبی آگاہ ہیں۔