کوئٹہ : صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان عید الضحیٰ کی نماز کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں 177عید گاؤں پر 1786 اہلکار اور آفیسران ڈیوٹی دینگے 12اہم عید گاؤں سیکورٹی گیٹ اور سپیشل برانج کا عملہ تعینات ہوگا کوئٹہ شہر میں 63گاڑیوں 117موٹر سائیکلیں خصوصی گشت کرینگی ۔ اس معاونت کے لئے انسداد دہشتگردی فورس بھی تعینات کردی گئی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق 61ناکہ کوئٹہ شہر میں لگائے گئے ہیں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور خاص طور پر عید کے نماز کے موقع پر مساجد امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں جہاں پر نماز ادا کی جائیگی وہاں پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ریڈ زون کے علاقے میں جانے والوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی ذرائع کے مطابق 12اہم عید گاؤں اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سیکورٹی کے تمام اقدامات کی برائے راست نگرانی کر رہے ہیں۔