|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2016

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نارتھ امریکہ کے بلوچ اور سندھی 21 ستمبر کو نیویارک میں مظاہرہ کریں گے جبکہ 20 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی بلوچ اور سندھی ایک مشترکہ مظاہرہ کریں گے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف 21 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک ہوگا یہ مظاہرہ نارتھ امریکہ کے بلوچ اور سندھی مشترکہ طور پرمنعقد کریں گے جبکہ 20 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی دفتر کے سامنے دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک مظاہرہ ہوگا۔ اسی روز چار بجے اقوام متحدہ کے دفترمیں ایشین لیگل ریسورس سنٹر(اے ایل آر سی) کی جانب سے بلوچستان میں وکلاء کی قتل عام اور سی پیک پر ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے خارجہ سیکریٹری فارن اسپوکس پرسن حمل حیدربلوچ اور سندھی رہنماؤں سمیت کئی دوسرے انسانی حقوق کے کارکن خطاب کریں گے۔ مظاہروں میں تمام بلوچ، سندھی اور انسانی حقوق کے سرگرم اراکین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔