|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2016

خضدار : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان کی اقتصادی و معاشی فروغ میں نمایاں اور مثبت اثرات مرتب ہونے کے علاوہ روزگار کیذرائع پیدا ہونگے اور یہاں کی معیشت مضبوط ہو گی ،قومی شاہراہیں بنیں گی ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام سی پیک منصوبے سے استعفادہ کریں ،اور آنے والی تیز رفتار ترقی کا مقابلہ اور سی پیک جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے کے لئے اپنے نوجوانوں کو جدیدعلم و ہنرکے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم سے بھی اپنے نوجوانوں کو آراستہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نال میں اپنی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں اور عید ملنے والے لوگوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے لوگوں سیکہتا ہوں کہ وہ گوادر پراجیکٹ اور سی پیک منصوبے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے گوادر کی جانب رخ کریں وہاں بھی اپنے لییکاروبار اور مسکن بنائیں تاکہ مستقبل قریب میں تیز رفتارآبادی سے قبل وہ وہاں آباد ہوکر بیرونی یلغار کو روکیں اگر بلوچستان کے عوام وہاں جا کر آباد ہونگے تو کسی اور کو وہاں جگہ میسر نہیں آ سکے گی جس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے اس خدشے کا جواز کو بھی ختم کیا جا سکے گا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر سے لیکر خضدار اور رتو ڈیرو قومی شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں امید ہے کہ یہ راستہ دسمبر 2016 ء تک پائے تکمیل کو پہنچے گی اس شاہراہ کی تکمیل سے جہاں آمد و رفت میں لوگوں کو آسانی ہو گی وہاں بلوچستان کے زمینداروں کی ملکی منڈیوں تک رسائی بھی ممکن ہو جائے گی ایک سوال کے جواب میں میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ بابائے بلوچستان نے عدم تشدد کے سیاست کا جو سبق دیا ہے آج بھی ہم اس پر عمل پیرا ہیں ہم یہ دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے خضدار اور مجموعی طور پر بلوچستان کے عوام کو امن کا تحفہ دیا ،تعلیمی ادارے دئیے ،نوجوانوں کے ذہن سے نقل کلچر کا خاتمہ کیا ،قومی شاہراہیں تعمیر ہو رہی ہیں یہ سب نیشنل پارٹی کی حکومت اور اس کی اتحادی ساتھیوں کی کوششوں سے ممکن ہوئیں بہت جلد عوام طلباء عام شہری ان سہولتوں سے مستفید ہونا شروع ہونگے ،انہوں نے کہا بندوق ایک ایسا راستہ ہے جس کا انجام بھیانک ہوتا ہے اس لئے ہم کہتے ہیں کہ بندوق کی زور پر نظریہ مسلط کرنے کی روایت کو ختم ہو جانا چائیے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام گواہ ہیں کہ ہم نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں جتنے کام کیئے اگر عوام اس سے بڑی اور فیصلہ کن تعداد میں ہمیں اسمبلیوں میں مضبوط کر کیبھیجیں گے ہم انہیں مصمم یقین دلاتے ہیں کہ و ہ زیادہ نہ صرف ترقیاتی کام کرائیں گے بلکہ ان کے حقوق کا مزید بہتر انداز میں ننگہبانی کریں گے وفاقیوزیر نے کہا کہ موجودہ دور علم اور شعور کا دور ہے اب وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ اپنے بچوں کوتعلیم دلوائیں تعلیمی ادارے آباد کریں اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور اسطرح تربیت کریں کہ وہ آپ کا سرمایہ ہیں وگر نہ ہم سر پیٹتے رہیں گے اور دنیا آج بھی ہم سے ترقی کے منازل طے کرکے آگے نکل چکی ہے اور کل تو ہم وہاں پہنچ بھی نہیں پائینگے قبل ازیں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات قبائلی عمائدین اور اعلی سرکای حکام نے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔