کوئٹہ/ سبی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین ورکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے بلوچستان کو امن خوشحالی کا گہوراہ بنائیں گے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عوام دوست اقدامات سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پشتونخوامیپ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے مکمل فعال کردار ادا کررہی ہیں صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر نور احمد شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی سبی کے معاون سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی، شکر خان خجک ، کامریڈ آزاد خان خجک، یعقوب احمد ، ملک عبدالغفور خان دہپال، میر وسیم احمد رند، میر نسیم احمد رند، ماجد علی خجک ، جاوید دہپال ، صادق شاہ، ڈاکٹر جلال خان خجک بھی موجود تھے ۔چےئرمین پشتونخواملی عوامی پارٹی خان محمود خان اچکزئی نے کہا صوبے کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے پشتونخوامیپ کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی و قومی اسمبلیوں کے ممبران کارکناں کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے پشتونخوامیپ کی کامیاب حکمت عملی سے ملک امن خوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے ورازء بلوچستان کی ترقی خوشحالی کیلئے دن رات سرگرمی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہے سبی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پانی نکاسی آب سٹرکوں کی تعمیر کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے ہمارا مقصد عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے سبی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پشتونخوامیپ کے ورازء کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے علاقائی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا اور عوام کے معیار زندگی بھی بہتر ہوگی تعلیم وصحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹرکوں کی تعمیر سے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہیں اس موقع پر سید نور احمد شاہ نے خان محمود خان اچکزئی کو سبی میں ایم پی اے فنڈر سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے سبی میں عوام کودرپیش مسائل کو حل کرنے کی بھی درخواست کی واضح رہے کہ سانحہ اگست کے شہداء کی یاد میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ وچےئرمین خان محمود خان اچکزئی کی ہدایات پر عید الاضحی سادگی کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے محمود خان اچکزئی سے ان کے گھر جاکر عید کی مبارکباد دی۔