|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2016

کوئٹہ : حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی صفائی مہم کے باوجود کوئٹہ شہر کے اکثر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر اور نالیوں کا پانی بہتا ہوا نظر آتا ہے شہریوں کی زندگی محال ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شبہاز ٹاؤن ، کلی اسماعیل ، کلی کبیر ، جیل روڈ ، منوجان روڈ، پرگزشتہ 4ما ہ سے پڑے کچرے کو اٹھایا نہ جاسکا جبکہ علاقے میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث رات کی تاریکی میں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے میٹرو پولٹین حکام کی جانب سے کئے جانے والے تمام تر دعوؤں اور کوئٹہ شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں میٹر پولیٹن حکام کی جانب سے علاقہ مکینوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے اور علاقے کچہرے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں جس کے باعث مچھروں کی بھر مار اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے شکوہ کیا ہے کہ متعلقہ ناظموں کو بارہا ں آگاہ کرنے کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں ہورہے شبہاز ٹاون وارڈ 27کے مکینوں نے کہاکہ ان کے علاقے میں لگائی جانی والی سٹریٹ لائٹس تنصیب کے 3دن بعد خراب ہوگئیں جبکہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے علاقہ کونسلر کو بار بار آگاہ کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی جبکہ میٹر پولٹین حکام کی جانب سے علاقے کو دیئے گئے خاکروب بھی کہیں نظر نہیں آتے ۔ علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل کو جلد ازجلد حل کیا جائے ۔