|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ اور خضدار میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے رند گڑھ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ خضدار میں بھی سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایف سی اور حساس اداروں نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔