|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2016

خضدار+پنجگور: خضدار کے تحصیل نال کے علاقے گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ پنجگور سے ایک شخص کی مسخ شد ہ لاش برآمد تفصیلا ت کے مطابق اتوار کوتحصیل نال کے علاقہ سھر کرودی گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق سب تحصیل گریشہ میں واقع سحرکرودی کے علاقے میں نا معلوم مسلح ا فراد نے فائر کرکے جمعہ خان ولد رحمت اللہ ساکن سھر کرودی گریشہ اور محمد خان ولد محمد اسماعیل قوم ساجدی ساکن رونجان تحصیل مشکے کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نال لیویز انتظامیہ واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو نال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جب کہ لیویز نے واقع سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی لیویز انتظامیہ کو واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سختی سے تاکید کی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے پنجگور لیویز نے نواحی علاقے خانے تل کے علاقے کاشی کور سے ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد کرکے ہسپتال پہنچایا ہسپتال زرائع کے مطابق لاش کافی پرانی ہے اور گل سڑھنے کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں ہے صرف ڈھانچہ ہی رہ گیا ہے مقامی انتظامیہ اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے ۔