کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ برآمدکرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے نصیرآباد میں فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے کے اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ برآمد کرلیا برآمد ہونیوالے اسلحہ میں پانچ عدد آر پی جی راکٹ ،پانچ عدد ایس ایم جیز ،بم ،آئی ای ڈی اور دیگر تخریبی مواد شامل تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
تربت، ایف سی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ برآمد کرلیا
وقتِ اشاعت : September 19 – 2016