|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2016

قلات: قلات نیمرغ کے پہاڑیوں شور گوربائی پارود اور ہسی نیمرغ سے لاپتہ دو افراد کی لاشیں برآمد ،تفصیلات کے مطابق قلات لیویزکو اطلاع ملی کہ علاقہ شور گوربائی پارود نیمرغ اور ہسی نیمرغ میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں ۔اطلاع ملنے پر تحصیلدار منظور احمد محمد حسنی کی سربراہی میں لائن آفیسر غلام مرتضیٰ عمرانی ،رسالدار علی احمد سمیت لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔جہاں سے کیشنگی پاچنان کے رہائشی نصیر احمد ولد سرگل خان قوم مینگل اور محمد امین ولد تاج محمد قوم ساسولی سکنہ ہسی نیمرغ کی لاشیں برآمد کرلی گئی۔لیویز کے مطابق نصیر احمد مینگل کواٹھارہ اگست 2015کو انکے گھر سے اغواء کیا گیا تھا جبکہ محمد امین ساسولی کو بھی انکے گھر سے تقریبا” ڈیڑھ سال قبل اغواء کیا گیا تھا ۔دونوں لاشیں زمین میں دفن تھی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے جبکہ لاشیں ایک سال سے زائد پرانی اور گلے سڑے تھی ۔لاشوں کو قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ۔ورثاء نے دونوں لاشوں کو کپڑوں اور جوتوں کے زریعے شناخت کرلئے ۔ لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی قلات انتظامیہ کررہی ہے ۔