اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما حامد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعدہسپتالوں میں کوئی سہولت میسر نہیں تھی،اگر سانحہ کوئٹہ میں زخمیوں کو فوری سہولت مل جاتی تو نقصان کم ہوتا،ابھی تک کوئی ملزم سامنے نہیں آیا نہ ہی گرفتاریاں ہوئی نہ ہی کوئی رپورٹ سامنے آئی ،سپریم کورٹ سے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کو کٹہرے میں لایا جائے۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ہسپتال میں کوئی سہولت میسر نہیں تھی،اگر سانحہ کوئٹہ میں زخمیوں کو فوری سہولت مل جاتی تو کئی وکلاء کی جان بچ جاتی ،ابھی تک کوئی ملزم اسامنے آیا،گرفتاریاں نہیں ہوئیں اور نہ ہی کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے،سپریم کورٹ سے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کو کٹہرے میں لایا جائے،انتظامیہ سانحہ کوئٹہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،سانحہ کوئٹہ کی صحیح تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے، حفاظتی انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے خودکش حملہ ہوا جس میں 60وکلاء شہید اور100سے زائد زخمی ہوئے تھے،زخمی وکلاء کو طبی امداد بروقت ملتی تو نقصان کم ہوتا۔(خ م)