|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2016

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے سانحہ8 اگست کے شہداء کے چہلم کے موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے تعزیتی جلسے کو الیکٹرانک میڈیا پر مناسب کو ریج نہ دینے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے تعزیتی جلسے کو کوریج نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہیں اور کہا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے،مجید خان اچکزئی اور سید لیاقت آغا نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہاہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سول ہسپتال میں بہت بڑا واقعہ رونما ہوا جس پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز منعقد ہوئے اور اسی طرح پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شہداء 8 اگست کے چہلم کے موقع پر بہت بڑا جلسہ منعقد کیا مگر افسوس کہ الیکٹرونک میڈیا میں مناسب کوریج نہیں دیا گیا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پریس کی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہے اور خان شہید نے پریس ایکٹ بھی لیا مگر اس کے باوجود بھی ہمیں نظرانداز کیا گیا اور الیکٹرانک میڈیا میں اسمبلی کی کا رروائی بھی نہیں دکھائی جا تی میڈیا کو ہدایت دینے اور سیاسی جماعتوں کو نظرانداز کرنے کی مذمت کر تے ہیں مہمند ایجنسی میں بھی بڑا واقعہ رونما ہوا مگر انہیں بھی نظرانداز کیا رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا رویہ درست نہیں50 ہزار مجموعے کو ایک منصوبے کے تحت نہیں دکھا گیا پرنٹ میڈیا کی آڈٹ کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکے رویہ پر افسوس ہوا ۔