|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2016

سوئی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہبلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی تک پاکستان کی ترقی ادھوری رہے گی، کچی کینال کو جون 2017 تک ہر قیمت پر مکمل کیا جائے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلے گا تو ترقی کے لئے وسائل پیدا ہونگے، پاکستان کے دشمن راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے شر انگیز پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جسکا حقیقت سے تعلق نہیں ، بلوچستان اور ملک میں امن کی بحالی سے معیشت کا پہیہ چلنے لگا ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پر سوئی شہر کو مثالی بنایا جائیگا ، سوئی کی گیس پورے ملک نے استعمال کی لیکن سوئی کو پسماندہ رکھ کر قومی جرم کیا گیا۔ وہ جمعرات کو سوئی کے دورہ کے موقع پر ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سوئی شہر کو مثالی بنایا جائیگا ۔ سوئی کی گیس پورے ملک نے استعمال کی لیکن سوئی کو پسماندہ رکھ کر قومی جرم کیا گیا ۔ سوئی کے عوامْ کو بہترین تعلیم ، صحت اور شہری سہولتوں کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائینگی ۔ وفاق ، صوبائی حکومت اور پی پی ایل کمپنی ملکر ترقیاتی پیکج پر کام کریں گے ۔سوئی کو 21ویں صدی میں لائیں گے ۔ ۔ کچی کینال کی تکمیل سے ڈیرہ بگٹی کے 55,000 ایکڑ اراضی قابل کاشت ہو گی ، سوئی شہر کا ماسٹر پلان 2 ماہ میں مکمل کیا جائے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلے گا تو ترقی کے لئے وسائل پیدا ہونگے ، وسائل کے بغیر ترقی کے خواب ادھورے رہتے ہیں ، راہداری منصوبہ تمام صوبوں میں ترقی لائے گا ، پاکستان کے دشمن راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے شر انگیز پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جسکا حقیقت سے تعلق نہیں ۔ بلوچستان اور ملک میں امن کی بحالی سے معیشت کا پہیہ چلنے لگا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مطالبہ پر سوئی میں پریس کلب بنایا جائیگا ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سوئی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور سوئی شہر میں 4 سال سے تیار شدہ ہسپتال کی بندش پر اظہار تشویش کیا۔ پی پی ایل کمپنی کو فوری ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ایف سی کی جانب سے تعمیر شدہ سٹیڈیم کا بھی جائزہ لیا ۔ نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات لیں۔ نوجوان وفاقی وزیر کو اچانک اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے اور وفاقی حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔