کوئٹہ:اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے اقتصادی امور کے سفارتکار جناب استوری کے ہمراہ گذشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل نے اپنے پچھلے مشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وہ کئی ممالک جیسے ترکی وغیرہ میں رہ چکے ہیں لیکن کوئٹہ کو وہ نہ صرف اپنے گھر کی طرح محسوس کررہے ہیں بلکہ کوئٹہ کو اپنے ہی شہر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہ دونوں ممالک کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر حسن روحانی اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان رواں سال مارچ میں فلائٹ سروس شروع کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے ایک معاہدہ ہواتھا جو کہ ابھی تک عملدآمد کا منتظر ہے۔ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فلائٹس سروس شروع ہونے سے یہاں کے عوام بالخصوص تاجر برادری کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی کوششوں سے ایک ایرانی ایئر کمپنی آسمان ایئر لائنز کی طرف سے ان فلائٹوں کے لئے منظوری لے لی ہے جو کہ اب پاکستانی سائیڈ کی طرف سے منظوری لینا باقی ہے۔ قونصل جنرل نے تاجروں کی مزید سہولیات کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ سسٹم کے آغاز کو ایک اچھی کوشش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد سے جلد یہ سسٹم شروع ہوجانا چاہیئے