کوئٹہ:مسلم لیگ(ن) اوراسکی اتحادی جماعت (ق) لیگ نے بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور دو صوبائی وزیر لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نامزدکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی مسلم لیگ (ن)اور (ق) لیگ سے 2وزراء اپنے عہدوں کا حلف لیں گے ۔یاد رہے کہ مخلوط صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شپ اور 2مزید صوبائی وزراء نے حلف لینا ہے۔