|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2016

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ پارٹی کے تمام اضلاع 4اکتوبر کو پارٹی کے مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق گوادر کاشغر اکنامک کوریڈور میں مغربی روٹ کی مبینہ تبدیلی اور ہمیں گوادر کاشغر اکنامک کوریڈور کے اس اہم منصوبے میں یکسر نظرانداز کرنے کیخلاف بھرپوراحتجاج کرے اور عوام سے بھی پشتون بلوچ اقوام کو معاشی طورپر تباہی وبربادی سے دوچار ممکنہ وفاقی وپنجاب کے مفادات کے حامل منصوبوں کیخلاف پارٹی کی طرف سے اعلان کردہ 4اکتوبر کے احتجاج میں بھرپورشرکت کی اپیل کی گئی تخت لاہور کے حکمرانوں اور اس کے اقتدارپرست اتحادیوں نے محکموم ومظولم اقوام پر عرصہ حیات تنگ کررکھاہے ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چینا جارہاہے ہمارے مستقبل کوتاریک وہرقسم کی ترقی وخوشحالی سے محروم کرنے کی سازشیں عروج پر ہے ،قوم اوروطن کی حق کی بات کرنیوالوں کو مختلف ناموں ونامعلوم طریقوں سے قتل کیاجارہاہے ،مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہے ،ماورائے آئین گرفتاریاں کی جارہی ہے ،سیکورٹی کے نام پر چادروچاردیواری کی تقدس کی پامالی اپنے عروج پر ہے کسی کی مال ،عزت وآبرو اپنے ہی اداروں کی ہاتھوں محفوظ نہیں ہے ،ہمارے معاشرے قتل کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ،ان حالات میں ہمیں پشتون بلوچ ہزارہ سمیت محکوم ومظلوم اقوام کا اتحاد اتفاق کا ناگزیر ہو چکاہے ،قوم وطن کے نام پر ہمارے تباہی وبربادی میں شامل قوتوں کیساتھ اتحادیوں کی رسوائی کاوقت آن پہنچاہے ،عوامی نیشنل پارٹی اپنی قوم وملت کویقین اوربھروسہ دلاتی ہے کہ ہزاروں شہداء کے جنازے اٹھا اٹھا کر دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکے ،اپنے شہداء کے لہوکی برکت سے ہم اپنے قوم اوروطن کو باچاخان کے متعین کردہ قومی اہداف کوحاصل کرکے ضرور دیکھادینگے صرف قوم کو تکلیف دہ دور میں اپنے اورپرائے اوردوست نما خودغرض ولالچی قوتوں کی پہنچان کرنی ہوگی ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی پریس ریلیزمیں پارٹی کے مرکزی فیصلے کے مطابق بلوچستان بھر میں ہمارے افغان بھائیوں کو درپیش مشکلات وتکالیف کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو افغان مہاجرین کودرپیش مشکلات وتکالیف کے حل کیلئے اپناکرداراداکریگی ،خصوصاََ افغان مہاجرین کے نام پر جاری حکومتی کاروباری سلسلے سمیت دیگر مشکلات کے حل کیلئے مختلف مہاجرکیمپوں کادورہ کریگی اوران کے مشران سے ملاقات کرکے ان کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں کریگی ،کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر وڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان ہونگے جبکہ دیگر اراکین میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدامیر علی آغا،اور ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی شامل ہیں۔