|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2016

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں مزید دو مریض داخل ہوئے رواں سال کے دوران کانگو وائرس سے متاثرہونے کے شبے میں ہسپتال میں داخل افراد کی تعداد 142ہوگئی ۔ ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں میں چمن کی رہائشی نازدانہ اور کوئٹہ کے آدم گل کو ناک اور منہ سے خون آنے کی بناء پر ہسپتال لایا گیا جن کے خون کے نمونے لیکر تصدیق کے لئے کراچی بھیج دیئے گئے ۔ اس وقت ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں لائے گئے کل 11 مریض داخل ہیں جبکہ رواں سال کانگو وائرس سے 11 اموات ہوچکی ہیں۔رواں سال کے دوران کانگو وائرس سے متاثرہونے کے شبے میں ہسپتال میں داخل افراد کی تعداد 142ہوگئی ہے ۔