|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2016

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسردار یار محمدرند نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی موجودہ حکومت کی موجودگی میں ممکن نہیں حکمران مقدس گائے نہیں ملک میں شفاف احتساب حکمرانوں کی سیاسی موت ہوگا،30ستمبر کا رائیونڈ مارچ ملکی سیاست کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ کرپٹ عناصرکو پکڑنا اداروں کی ذمہ داری ہے تاہم پانامہ لیکس پر قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ن ) لیگ کی زبان بول رہے ہیں لیکن یہ بات اٹل ہے کہ حکمرانوں کو احتساب کا ہر صورت سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ناکامیوں کے جتنے ریکارڈقائم کئے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین کا احترام کرتے ہوئے جمہوری انداز میں احتجاج کیا ہے عوام کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کیلئے پی ٹی آئی میدان عمل میں پیچھے نہیں ہٹے گی عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اقتدار کی نہیں ملک و قوم کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے 30ستمبر کو پی ٹی آئی بلوچستان کا ہر کارکن اپنے لیڈر کے ہمقدم ہوگا۔