|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2016

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ برہمداغ بگٹی کی جانب سے بھار ت میں پناہ لینا ان کی ذاتی فعل ہے ہم شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ملک پر کوئی حملہ آور ہوا تو پاک فوج سے پہلے ہم کشمیر کے پہاڑوں پر جا کر جنگ لڑینگے نوازشریف نے الیکشن سے قبل بگٹی ہاؤس کو مورچے کے طورپر استعمال کیا گیا اور ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بگٹی مہاجرین کو اپنے علا قوں میں آباد اور ان کو معاضہ دینگے ان وعدوں پر عمل کیا جائے ورنہ جمہوری وطن پارٹی حالات مجبوری میں موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے زیر اہتمام دو روزہ اجلا س کے بعد پارٹی فیصلے کے اعلان کے مو قع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر پارٹی کے سنےئر نائب صدر سید صالح آغا،جنر ل سیکرٹری نصیب اللہ شاہوانی ،صوبہ پہنچاب کے صدر میر نواز بلوچ،خیبر پختونخوا کے صدر سردا ر امان اللہ گورمان ،سندھ کے آرگنائزر جمیل احمد ،نور اللہ وطن دوست اور مرکزی کمیٹی کے ممبر ان بھی مو جود تھے پارٹی فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ شاہوانی نے کہا کہ پارٹی کے زیر اہتمام بگٹی ہاؤس میں دو روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الا اقوامی سطح پر حالات کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے پورے ملک سے یکم اکتوبر سے ممبر سازی شروع کرینگے جبکہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سند ھ میں 2مہینے کے اندر پارٹی کنونشن منعقد کرینگے جس میں مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی خصوصی طورپر شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ اجلا س کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارٹی کے علاوہ باقی تمام ونگز کو بھی فعال بنانے کیلئے کابینہ کا تشکیل دینگے جبکہ اجلا س کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے بگٹی ہاؤس آکر جو وعدے کیے گئے وہ آج تک پورے نہیں کیے ہیں جس پر ہمیں انہیں بے وفا یا دھوکہ باز کہیں گے ۔