کوئٹہ:فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران بم نصب کرنے والا ہلاک ہو گیا اس کے قبضے سے ریموٹ کنٹرول بم ، بارودی مواد اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم دہشتگرد تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھا فرنٹیئر کور کی جانب سے ملزم کا تعاقب کیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مقامی کمانڈر ظفر موقع پر ہلاک ہو گیا ایف سی کے عملے نے ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کے قبضے سے1 ایس ایم جی ،5 کلو گرام وزنی آئی ای ڈی بم بمعہ ریموٹ کنٹرول ڈیٹونیٹر وائر ، میگزین ، سینکڑوں راؤنڈ، موبائل فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کر لاش پولیس کے حوالے کر دی جس سے ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ،علاوہ ازیں گزشتہ روز فرنٹیئرکوربلوچستان نے حساس ادارے کے ہمراہ تربت کے علاقے سامی میں کارروائی کرتے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 5مشتبہ افراد کو حراست میں لی لیا اسی طرح بلیدہ کے علاقے سے بھی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3مشتبہ افراد کوحراست میں لیکرتفتیش شروع کردی ۔