نیویارک/نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے،جن کے شیشے کے گھر ہوں ان کو کسی کو پتھر نہیں مارنے چاہئیں، گرفتار مبینہ پاکستانی دہشتگرد بہادر علی کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشگردی میں ملوث ہے،کشمیر بھارت کا حصہ ہے پاکستان اس کا خواب دیکھنا چھوڑدے،کشمیر بھارت کا حصہ تھا اوررہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے،اڑی میں دہشگردوں نے حملہ کرکے معصوموں کا خون کیا ہے،پوری دنیا میں دہشتگردی کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اسے روکنے میں ناکام ہورہے ہیں،ان کو پناہ دینے والے کون ہیں؟نہ ان کا بینک ہے،نہ اسلحہ فیکٹریاں ہیں تو کون ہے وہ جو ان کو پیسہ،اسلحہ فراہم کررہے ہیں؟ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا،جو سرپرستی کررہے ہیں وہ اس کی سزا بھگت رہا ہے،جو ملک اس دہشتگردی کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے تو ان کو الگ کردیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے جن شرطوں کی بات کررہے ہیں وہ بتایا جائے کیا شرط ہے! یہ کون سی شرطوں کی بات ہورہی ہے؟پاکستان بتائے بلوچستان میں کیا ہورہا ہے،جن کے شیشے کے گھر ہوں ان کو کسی کو پتھر نہیں مارنے چاہئیں، گرفتار مبینہ پاکستانی دہشتگرد بہادر علی کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشگردی میں ملوث ہے،کشمیر بھارت کا حصہ اس کا خواب دیکھنا چھوڑدیں،جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ تھا حصہ رہے گا۔دریں اثناء دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے لاتعلقی ظاہر کردی، سشما سوراج بتائیں کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ میں تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے کیا بھارتی وزیر خارجہ بتا سکتی ہیں کہ کشمیر بھارت کا حصہ کیسے ہے،علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سشماسوراج کاخطاب جھوٹ کاپلندہ ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارتی وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں جھوٹ پرجھوٹ بولا،کشمیربھارت کاحصہ ہے حالانکہ دنیاجانتی ہے کہ کشمیرمتنازعہ مسئلہ ہے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں میں یہ مسئلہ موجودہے ۔بھارتی وزیرخارجہ نے دوسراجھوٹ یہ بولاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہورہیں لیکن وہ کشمیریوں کی شہادت اورآنکھوں سے بینائی کوبھول گئیں ،بھارتی وزیرخارجہ نے تیسراجھوٹ بولاکہ بھارت نے مذاکرات کے لئے کوئی شرط عائدنہیں کی حالانکہ دنیاجانتی ہے کہ بھارت نے مذاکرات کاسلسلہ منسوخ کیااورمذاکرات سے انکارکیا۔