کوئٹہ+پنجگور+نوشکی:پنجگور میں فائرنگ کے واقعے میں لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ نوشکی اور رکھنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے، ادھر ایف سی نے تربت اور دشت میں کومبنگ آپریشن کے دوران 9مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیاز ولد عبدالصمد نامی لیویز اہلکار جان بحق ہوگیا لیویز کے مطابق مسلح افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے نیاز ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردیا ہے دریں اثنا پنجگور پولیس نے سٹی تھانہ کی حدود سے چوبیس پاکستانیوں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا پولیس کے مطابق گرفتار پاکستانی قانونی دستاویزات کے بغیر پنجگور کے راستے سے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے جہنیں گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے ،فرنٹیئرکوربلوچستان اور لیویز کا دشت کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کے نتیجے میں دومشتبہ افراد جبکہ تربت میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 7مشتبہ افرادکوحراست میں لیکرتفتیش شروع کردی۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکوربلوچستان نے لیویز حکام کے ہمراہ دشت کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کی جس کے دوران 2مشتبہ افرادکوحراست میں لیکر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ تربت کے علاقے بلگاٹر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 7مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے مزیدتفتیش جاری ہے ،ڈبل روڈ پر کامران پمپ کے سامنے کارپر فائرنگ ،دو افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق بی اینڈ آر نوشکی کے اسسٹنٹ بابو حسن جمالدینی اور کلرک فاروق ڈیوٹی سے چھٹی کر کے گھر جارہے تھے کہ کامران پمپ کے قریب نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے بابو حسن جمالدینی اور غلام فاروق زخمی ہوئے، جنہیں علاج کیلئے سول ہسپتال نوشکی پہنچا دیاگیا ،بارکھان کے علاقے رکھنی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب رکھنی میں محمد عمران ولد گل خان کھیتران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرارہوگئے۔ زخمی کوبائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی جی خان منتقل کردیا گیا۔