واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں ایک دوسرے پر تنقید کے خوب نشتر چلائے ، گرما گرم بحث میں امریکی معیشت ، امیروں کو ٹیکسوں کی چھوٹ اور گن کلچر پر بحث ہوئی۔ ہلیری اور ٹرمپ کے درمیان دھواں دار مباحثہ ، دونوں نے ایک دوسرے پر لفظوں کے خوب تیر چلائے۔ امریکی معیشت کے حوالے سے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا درمیانہ طبقے کو مضبوط کرنا ہو گا ، کم سے کم تنخواہ بڑھانا ہو گی،اور امیروں پر ٹیکس بڑھانا ہو گا تاکہ غریب اور امیر میں تفریق کم کی جا سکے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے تاکہ سرمایہ دار اپنی فیکٹریوں کو توسیع دیں ، نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں اور سرمایہ دار ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔ نسلی امتیاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا جس میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتبار قائم کرنا ہوگا۔ پولیس کی تربیت کو بہتر اور عدل کے نظام میں اصلاح کرنا ہوگی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں قانون کو بالا دست بنانا ہو گا ، سیاست دانوں نے افریقی امریکیوں کو استعمال کیا ہے انہیں صرف ووٹ کے وقت یاد کیا جاتا ہے۔ کلنٹن نے کہا کہ ہمیں گن کنٹرول کے لیے لوگوں کا ماضی چیک کرنا چاہیے اور وہ لوگ جو ہمارے لیے خطرہ ہیں انہیں بندوقوں تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف میں بدترین تعصب پایا جاتا ہے، ہم نے امریکی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ کیا، ہماری کوششوں سے معیشت کی صورتحال بہتر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ 8سال پہلے معاشی بحران میں ہم کہاں کھڑے تھے، اس دوران 90لاکھ افرادکی نوکریاں چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ امیرطبقے کوزیادہ ٹیکسزدینے اور شفاف اور منصفانہ تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے میں موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن معصوم شہریوں کو قتل کررہے ہیں، ملک میں جرائم پیشہ گروہوں میں شامل بہت سے اراکین غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری ایک روایتی سیاستدان ہیں جنہیں صرف باتیں کرنی آتی ہیں کام نہیں، آج امریکا ہیلری کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مشکلات میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوہائیو اور بہت سی ریاستوں میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمیں پرانیروزگارکیمواقع برقراررکھتے ہوئے نئے مواقع پیدا کرناہونگے،میں توانائی کیبہتر استعمال پر یقین رکھتا ہوں۔ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ٹرمپ گوشوارے جمع نہیں کروارہے، وہ کچھ چھپارہے ہیں، پچھلے 30 سے 40 برسوں میں جتنے بھی صدور آئے ان سب نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے