نئی دہلی: بھارت نے پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت موجودہ حالات میں پاکستان میں ہوانے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلا دیش نے بھی بھارت کی حمایت کر دی ہے اور بنگلا دیش بھی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا، واضح رہے کہ سارک سربراہ کانفرنس رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہو گی۔بھا رتی میڈ یا کے مطابق بنگلہ دیش ، افغا نستان اور بھوٹا ن ے سا رک سر برا ہ کا نفر نس میں شرکت نہ کر نے کا عند یہ دیا جس کے باعث امکا ن ہے کہ سارک سر برا ہ کا نفر نس ملتو یو جا ئے گی اسلا م آباددفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارت نے باضابطہ طورپرسارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے آگاہ نہیں کیا،بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کااعلان اس کی بدقسمتی ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارتی میڈیاکی سارک کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکارکی خبروں پرردعمل میں کہاکہ بھارت نے ابھی تک پاکستان کوباضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیاکہ وہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا۔بھارت نے اگرکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کااعلان کیاہے تویہ اس کی بدقسمتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کابیان افسوسناک ہے ،دنیاجانتی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرارہاہے ،بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے چارٹرکی خلاف ورزی کررہاہے ۔ترجمان کاکہناتھاکہ کلبھوشن یادیوکااعترافی بیان بھارت کی پاکستان میں مداخلت کاثبوت ہے ،اس بیان کے علاوہ بھی بہت سے ثبوت موجودہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن اورعلاقائی تعاون کے عزم پرقائم ہے