خضدار: وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ،پانچ افراد جا ں بحق ،چار زخمی ہو گئے ،گاڑی میں آگ لگنے سے پانچوں افراد جلس کر جا ں بحق ہو گئے ، رات گئے جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت ہو گئی ،جائے حادثہ میں قیامت صغراء کا منظر ،زخمیوں اور جلس کر جاں بحق ہونے والوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ہسپتال پہنچ زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق بدھ کے شب قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب کراچی سے خضدار آنے والے لیویز فورس کی پک اپ اور چوٹوک خضدار سے پکنک منا کر واپس جانے والی ٹو ڈی کار نمبرATM175کے درمیان تصادم ہوئی جس کے نتیجے میں ٹو ڈی کار میں آگ بڑک اٹھی کار میں موجود تین افراد موقع پر جلس کر دو افراد دوران طبی امداد جاں بحق ہو گئے پک اپ میں سوار چار افراد جن میں محمد موسی ،ممتاز احمد ،عبدالقادرلیویز اہلکار اور کانسٹیبل اسرار احمد زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا حادثہ کی خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی انتظامی زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں تمام افراد بری طرح جلس گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے تا ہم ہسپتال میں دوران طبی امداد پہنچانے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت ہو گئی جن میں فرحان ولد صابر ساکن لانڈی کراچی اور نعیم خان ولد حبیب خان ساکن اورنگی ٹاون کراچی شامل ہیں جبکہ باقی تین نعشوں کی شناخت رات گئے تک نہیں ہو سکی،عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر قیامت صغراء کو منظر تھا واضح رہے کہ سوراب سے لسبیلہ تک قومی شاہراہ پر نہ موٹر وے پولیس تعینات ہے اور نہ ہی ہائی وے پولیس کی کوئی عمل دخل ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کے مطابق نعشوں کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔