|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2016

کوئٹہ+ڈھاڈر+ڈیرہ مراد جمالی:رائے ونڈمارچ میں شرکت کیلئے بلوچستان سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے لاہور روانہ ، قافلوں میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہیں ، روانگی کے وقت کارکنوں نے مرکزی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ،تحریک انصاف بلو چستان کے زیر اہتمام بدھ کو رائیونڈ مارچ میں شرکت میں روانگی سے قبل کوئٹہ میں منگل کو لیاقت پارک کے سامنے سے ایک ریلی مرکزی رہنما حاجی فو جان بڑیچ ، سردار روح اللہ خلجی ،سید ظہور آغا،بابر مرغزانی ، عنایت کاکڑ،ملک عادل خان بازئی ،ہمایوں بارکزئی ٗ عبدالباری بڑیچ کی قیادت میں نکالی گئی جو شارع اقبال ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ اور جناح روڈ ،زرغون روڈ سے ہوئی ائیر پورٹ روڈ پر پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے حاجی فو جان بڑیچ ، سردار روح اللہ خلجی ،سید ظہور آغا،بابر مرغزانی ، عنایت کاکڑ،ملک عادل خان بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو عوام ملک اور جمہو ریت سے نہیں کر پشن کر نیوالوں سے ہمدردی ہے اور حکمران انکی بقا کی ہی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر تحر یک انصاف کے مطالبات آئین وقانون کے مطابق ہیں مگر (ن) لیگ نے جورویہ اختیار کر رکھا یے وہ غیر جمہوری اور آمر انہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیس ستمبر کا مارچ کرپشن کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور اس کے بعد حکمرانوں کہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ تیس ستمبر کورائیونڈ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگااور اگرحکمرانوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کیا تو عوام کا سمندر انہیں خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے ضلع کچھی سے چئیرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ ڈھاڈر نغاری سے روانہ قافلے میں سبی ،ڈیرہ مراد جمالی،جعفر آباد سے بھی مذید قافلے شامل ہونگے جس کے بعد قافلے میں شامل گاڑیوں کی تعداد سینکڑوں پر مشتمل ہوگی جو لاہور میں پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے میں شامل ہونگے رائے ونڈ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء چئیرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند نے کہا کہ احتساب مارچ حکمران لیکس کی تابوت میں آخری کیل ہوگا حکمرانوں نے کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لگایا جس سے ملک کی معیشت کمزور ہوگئی ہے اور مہنگائی کی لہر سے غریب عوام براہ راست متاثر ہو رہے ہیں حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہوگا ہمارا مارچ پر امن ہوگا حکومت نے کوئی بھی رکاوٹ ڈالی توحالات کے ذمہ دار حکومت پر عائد ہوگی پاکستانی عوام نے مارچ میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کرینگے، رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ مرادجمالی سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ ہوگیا کارکنوں نے روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے خلاف سخت نعرے بازی کی ڈیرہ مرادجمالی سے قافلہ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء میر سنجرخان جمالی کی قیادت میں جمالی ہاوس سے روانہ ہوادرجنوں گاڑیوں پر سینکڑوں کارکنان سوار تھے روانگی سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی رہنمامیر سنجرخان جمالی ،احسان علی جمالی،اظہارحسین کھوسہ،جہانزیب جمالی،جہانگرمنگی،منصب بگٹی،جہانزیب رند،اور بشیر مستوئی سمیت دیگرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈمارچ پاکستانی عوام کے لئے ایک نئی سوچ کا دن شروع ہوگا پانامہ لیکس اور میگا کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں میاں نوازشریف ملک کی ترقی وخوشحالی کے بجائے اپنی خوشحالی کے لئے گامزن ہیں رائیونڈ مارچ ملک کی ایک تاریخ رقم کرے گی