|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2016

اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کی، نہایت خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس طویل اور اہم ملاقات میں ملکی صورتحال ، صوبے اور ملک کے سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مخلوط صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازاں سینیٹر عثمان خان کاکڑ بھی ملاقات میں شریک ہو گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔