رائیونڈ:سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند نے کہاکہ رائے ونڈ مارچ کرپشن کے خلاف کیس عوام کی عدالت میں عمران خان نے پیش کردیا ہے اب فیصلہ عوام کرے گی ،ن لیگ نے ہمیشہ طاقت کے بل بوتے پر سیاست کی جسے جمہوری کہنا درست نہیں عمران خان عوام کی لڑائی سیاسی میدان میں لڑرہے ہیں عوام کا پیسہ باپ کی جاگیر سمجھ کر لٹانے والوں نے اپنے دور اقتدار میں ساڑھے بانوے ہزار ارب روپے کے قرضے غیر ملکیوں سے لے کر پید اہونے والے بچوں کو بھی گروی رکھ دیا ہے کل میاں برادران ملک چھوڑ کر بھا گ جائیں گے اور قرض خواہ پاکستان پر ہاتھ صاف کریں گے میں افسوس سے کہ رہا ہوں کہ بلوچستان پاکستان کا ہی صوبہ ہے او روہاں کی عوام کو صاف و شفاف پانی پینے کا پانی میسر نہ ہونے سے ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسی موضی بیماریوں نے گھیر رکھا ہے جس سے آئے روز لوگ ہلاک ہورہے ہیں رائے ونڈ بین الاقوامی شہر میں 98کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروانے کے باوجود یہاں کی عوام کو مضر صحت پانی ،نکاس آب کا فقدان ،گلیاں بازار کھنڈر ،ڈھائی فٹ گہری نالیوں سے اٹھنے والا تعفن ،صفائی کا ناقص انتظام مقامی ایم این اے اور میاں برادران کو شرم آنی چاہیے کہ جسے وہ اپنا شہر کہتے ہیں اس کی حالت زار اپنے تمام دورے اقتدار میں بھی نہ سنوار سکے اور نہ ہی انکا جھوٹا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکا یقیناًمقامی دھاندلی زدہ ایم این اے ملک افضل کھوکھرکا وائٹ ہاؤس تو میاں برادران نے دیکھا ہی ہوگا کرپشن کسے کہتے ہیں وہ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری عمران جٹ تھیم کے زیر اہتما م منعقدہ جلسہ بابا دولہ مولہ گراؤنڈ میں کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق سفیر نواب امین اللہ خان رئیسانی بلوچستان ،صوبائی رہنما بلوچستان سردار زادہ محبوب خان ترین ،سابق پارلیمانی سیکرٹری مرکزی رہنما تحریک انصاف سردار کامل عمر،چوہدری عمران جٹ تھیم اور دیگر نے بھی موجودہ کرپٹ حکمرانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں کا حساب لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب حکمران ٹولے سے لے گی۔