|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2016

لندن: پاکستان غیر ملکی پناہ گزینوں کو پناہ دینے والا تیسرا بڑا ملک قرار دے دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق پاکستان میں اس وقت 16 لاکھ پناہ گزین رہ رہے ہیں جبکہ اردن میں 27 اور ترکی میں 25 لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 56 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ صرف دس ممالک اٹھا رہے ہیں جبکہ عالمی طاقتیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ چند سال قبل تک پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب تھی۔