|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2016

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ گاندھی کی یاد گار پر پھول چڑھانے والوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے بلوچ قوم بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے یکجا اور منظم ہے ہم اپنے صوبے کے مسائل مل کر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ گزشتہ دنوں نام نہاد بلوچ قوم پرست جو خود کو بلوچ قوم کا خیر خواہ کہتے ہیں ان کی جانب سے گاندھی کی یادگار پر پھول چڑھائیں گئے جو قابل افسوس عمل ہیں بلوچ قوم اس عمل کی شدید مذمت کر تی ہے ایسے اقدامات سے ثابت ہو گیا کہ بھارت اور اس کے حواری بلوچستان میں بدامنی ، انتشار اور تقسیم پیدا کر کے در حقیقت بھارتی ہندؤں کے مقاصد کی تکمیل چاہتے تھے مگر آج بلوچستان کے غیور عوام نے اپنے اتحاد ویکجہتی منظم جدوجہد کے ذریعے ان تمام سازشوں کو ناکارہ بنا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں انہوں نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو بھگاڑ کر جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ اپنے مزموم مقاصد حاصل کر لینگے یہ ان کی خام خیالی ثابت ہوئی ہمارے سیکورٹی اداروں اور عوام کی قربانیوں نے بلوچستان میں امن کا وہ سورج طلوع کیا جو آج صوبے بھر میں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور یہ چمکتا رہے گا تاہم ان عناصر کو شکست فاش دوچار ہو نا پڑھ رہا ہے جو یہاں اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے تھے اور اس کیلئے صوبے کے لوگوں کو ایندھن کی طرح استعمال کیا جا رہا تھا انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر گاندھی کی یادگار پر پھول چڑھانے والوں اور اس کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔