|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2016

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریار محمدرند نے کہا ہے کہ کامیاب رائیونڈ مارچ نے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے نواز شریف کو اخلاقاًمستعفی ہوجانا چاہئے رائیونڈ مارچ میں بلوچستان سے ہزاروں افراد کی شرکت پی ٹی آئی اور عمران خان سے محبت کا ثبوت ہے محرم الحرام کے بعد احتجاجی دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔سرداریار محمد رند نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری قوم سے جھوٹ بولا وہ صادق اورامین نہیں رہے اورایسے فرد کو حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں بھارتی جارحیت اورقومی سلامتی پر پوری قوم متحد ہے تاہم اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ نواز شریف کو قومی وسائل لوٹنے پر معاف کردیں اور عوام کی خون پیسنے کی کمائی کا ان سے حساب نہ مانگیں نواز شریف کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا سردار ر ند نے میر محمداسماعیل لہڑی اور تمام کارکنوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے رائیونڈ مارچ میں بھر پور شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔