کوئٹہ +تربت: تر بت فو رسز کی کا روائی میں تین مشتبہ عسکر یت پسند ہلا ک اور 5کو گرفتار کر لیا گیا ،جبکہ کو ئٹہ میں ایک پولیس مقابلے میں 2افراد ہلا ک ہو گئے، جبکہ ایک پو لیس اہلکا ر زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس شاہوانی باغ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک پولیس کی گشت پر مامور گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 2حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جبکہ حملہ آوروں کے2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل ،2پستول اور ایک ہینڈ گرینڈ قبضے میں لے لیا نعشوں اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا گیا۔ پولیس اور ایف سی کا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے رات گئے تک سرچ آپریشن جاری تھا،علا وہ ازیں کوئٹہ تربت کے علاقے میں حساس ادارے اور فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں کی کارروائی کے دوران فائرنگ 3شرپسند ہلاک جبکہ 5کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاجبکہ شرپسندوں کے 2کیمپوں کو مسمار کردیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق بدھ کی شام تربت کے علاقے کولوا اور ناگ میں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3شرپسند ہلاک جبکہ 5کو گرفتار کرکے اسلحہ ، بم اور دیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیا گیاجبکہ شرپسندوں کے 2ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ ایف سی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شرپسند سیکورٹی فورسز پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوں اور ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ایف سی نے گرفتار شرپسندوں سے تفتیش شروع کر دی۔