خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مودی سرکاری کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دہمکیاں امن عالم کو خطرے میں ڈالنے کی ایک بد ترین کاوش ہے جو ہر گز ناقابل برداشت ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کی جنگی جنون کی مذمت کریں کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے یہاں کے لوگ کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق حق خودا ارادیت کا حق حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی نے مختلف سوالال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر عوامی کو ان کا حق خودارادیت دینا اقوام متحدہ کی زمہ داری ہے بلوچستان میں بھارت کی مداخت ایک سنگین مسئلہ ہے پاک چین کے اقتصادی راہداری کی وجہ سے انڈیا سیخ پا ہوگیا ہے وہ ایک آزاد مملکت میں در اندازی کررہا ہے جو کسی بھی صوت میں نا قابل برداشت ہے اس موقع پر پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعت اپنی حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اگر بھارت نے کسی قسم کی غلطی کا ارتکاب کیا تو پاکستان کے کروڑوں افراد اپنے فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ا ور انڈیا کو بتادیں گے کہ اس نے ایک مسلم قوم کو للکارا ہے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار میں موجودہ حالات کی تنا ظر کے مطابق 16 اکتوبر کو عظیم الشان امن کانفرنس منعقد کرکے دنیاء کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ ہم امن کے خواہان ہیں اور امن کی پر چار کرتے ہیں لیکن امن کی طلبی کو ہمارا کمزور ہر گز تصور نہیں کیا جائے ان خیالات کا ظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا جمعیت علماء اسلام کے خضدار مین منعقد ہونے ولاا من کانفرنس بلوچستان کی تاریخ ایک تاریخی کانفرنس ہوگی اس کانفرنس سے قائد جمعیت علماء اسلام داعی امن مولانا فضل الرحمن مفصل خطاب کرکے خطہ کی صورت کو لوگوں کے سامنے رکھیں گے انہون نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کے نظریاتی و جغفرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے علماء اور مدارس قوم کو یکجہتی کا درس دینے والے ادارے ہیں ان اداروں کی کردارکشی کرنے والے ملک کے اساسوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ملک کے مقتدر قوتوں کو ان لوگوں کا نوٹس لینا چاہیئے جو مدارس و علماء کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں کیونکہ جب بھی ملک پر ایک مشکل وقت آیا تو ان ڈاڑہی اور پگڑی والوں نے ملک کا دفاع کیا بد قسمتی سے دوسری جماعتوں نے گذشتہ 70 سالوں سے ملک کو لوٹ کر بیرون ملک اساسہ جات بناکر ملک کو دیوالیہ بنادیا ملک میں میگا کرپشن کرکے اس ملک کی معیشت کو زیرو کردیا اب عوام کو ان کا اصل چہرہ نظر آگیا ہے توقع ہے کہ آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھریگی کیونکہ عوام دوسری جماعتوں سے بری مایوس ہوچکے ہیں مولانا عبد الغفور حیدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان سے جمعیت علماء اسلام کا کوئی ذاتی تنازعہ ہر گز نہیں عمران پاکستان میں یہودی کلچر چا ہتا ہے اس نے اسلام آباد میں قوم کی بیٹیوں کو بے آبرو کیا اب وہ لاہور میں اسی قسم کے جرم کا اترتکاب کررہا ہے جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے نظام اور معاشرت کا فروغ چاہتی ہے یہ ملک اسلام کے نام پر بنی ہے ہم اس میں یہودی کلچر کے فروغ کا کسی بھی طرح اجازت نہیں دیں گے