کوئٹہ+پنجگور: سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر کے زخمی شدت پسندوں سمیت 5افرادکو گرفتار کر لیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور سے ملحقہ ضلع واشک کے علاقے سکہ قلات میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور تین مشتبہ افراد خیر جان،ایوب اور ناصر کو گرفتا رکرلیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی۔ دریں اثناء پروم میں دوران گشت ایف سی نے ایک مشتبہ شخص ثناء اللہ کو گرفتار کرلیاجس سے دو کلاشنکوف بمعہ ایک سو چالیس کارتوس، آٹھ عدد میگزین اورایک عدد ستی بم برآمد ہوئے،ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی ایف سی سوئی رائفلز 121ونگ نے خفیہ اطلاع پر ظفر کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا ۔ تلاشی کے دوران گھر میں زیر زمین چھپائی دفنائی گئی ایک بارودی سرنگ جبکہ ایک بار بور شارٹ گن برآمد ہوئی جس پر ایف سی نے تین افراد مورو خان ولد لاشاری خان ،آواران ولد سونا خان اور اس کے بیٹے احمد علی اقوام مندوانی بگٹی کو حراست میں لے لیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں ایف سی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا آٹھ کلو بارودی مواد، دو ڈیٹونیٹر اور تار برآمد کرلی،ژوب میں ایف سی اور حساس ادارے کی مانی خواہ شیرانی کے علاقے میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں دو سہولت کار گرفتار مبینہ دہشت گرد زخمی حالت میں فرار اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور ایف سی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مبینہ دہشت گرد شیرانی کے علاقے مانی خواہ کے قریب ایک گھر میں موجود ہے اس اطلاع پر مذکورہ علاقے میں کاروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا سیکورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد زخمی حالت میں فرار جبکہ دو سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ایک ایس ایم جی اور سینکڑوں راونڈز بر آمد کر لئے