|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2016

کوئٹہ : مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء کرام،عمائدین ،پولیس اور ایف سی کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے کی ۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ امجد علی خان ،ڈپٹی کمشنرعبدالواحدکاکڑ،ڈپٹی میئر یونس بلوچ ،ڈی آئی جی پولیس رزاق چیمہ،ایف سی سکیٹرکمانڈر کوئٹہ بریگیڈئرخالدبیگ اورتشیع اور سنی عمائدین ،علماء کرام بشمول داؤدآغا،حاجی قیوم ،مولانا انورالحق حقانی ،مولانا عبداللہ منیراور دیگرنے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز 02اور07اکتوبر 2016کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والی معصوم خواتین اور افراد کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔تمام شرکا نے متفقہ طور پہ دہشت گردی کے ان واقعات کی سختی سے مذمت کی۔اجلاس کے شرکاء کو سی سی پی او کوئٹہ رزاق چیمہ اورایف سی سکیٹر کمانڈر کوئٹہ بر یگیڈ ئر خالدبیگ نے محرم الحرام کے دوران کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔شرکاء کو آگاہ کیا گیاکہ اجلاس کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر اور منی ڈرون کے ذریعے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی ، دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنے کے لیے تربیت یافتہ کتے اور ایکسپلوز و ڈیٹیکیٹراستعمال کئے جائیں گے اورہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سول اسپتال میں خصوصی انتظامات پر روشنی ڈالی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنر ل شیر افگن نے محرم کے مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انھوں نے مزید کہا کہ معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں ہو سکتا بلکہ یہ تو دہشت گردوں سے بھی بد تر ہیں۔شر کاء نے اس امرپراتفاق کیاکہ کوئٹہ میں کچھ شرپسنداورامن دشمن عناصراپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فرقہ واریت کے نام پر قتل وغارت کا سہارا لے سکتے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر شر کا ء نے اس امر کا اعادہ کیاکہ محرم الحرام کے دوران قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے بھر پور رتعاون کرکے دشمن کے نا پاک ارادوں کو شکت دی جائے گی ۔