|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں اور 2017 کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ لاہور میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے ملک میں جاری توانائی بحران اور اس کے خاتمے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے، توانائی بحران پرقابو پانے کیلیےحکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں، بجلی کے کارخانے لگانے کے لیے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے، 2017 کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے اور ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ اور سستی بجلی عوام کو ملے گی.