گوادر : چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر ان ایکشن، ایئرپورٹ روڈ پر کئی تجاوزات مسمار کر دیئے گئے۔ مزکورہ دکانداروں کو 20 دن قبل تجاوزات ہٹانے کی نوٹس دی گئی تھی ، عمل درآمد نہ کرنے پر کاروائی کی گئی۔ تمام تجاوز کرنے والے حضرات رضاکارانہ طور پر سرکاری اراضیات خالی کریں ، بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی اور تجاوزات کو سرکاری مشینری سے مسمار کیا جائے گا۔ چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر کی ہدایت و سربراہی میں بلدیہ گوادر کے عملے نے ایئرپورٹ روڈ شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک داؤن کرکے کئی فروٹ و سبزیوں کے دکانوں کو مسمار کر دیا ۔ جو کہ غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تھے جن کے خلاف عوامی شکایت پر کاروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ مزکورہ دکانداروں کو بیس دن قبل تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا جس پر بلدیہ گوادر نے کاروائی کی۔