|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2016

کوئٹہ: گوادر کو سٹل ہا ئی وے پر اوما ڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ 39افراد زخمی ہوگئے 5کی حا لت تشویشنا ک ، تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو کو سٹل ہا ئی وے پر اوما ڑہ کے قریب گوادر سے کراچی جا نے والی ایمبولینس کراچی سے گوادر آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 39افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح نیول بیس کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں5 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا ،ابتدائی تحقیقا ت کے مطابق واقع بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔مزید تحقیقات جا ری ہیں۔