|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2016

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر صوبائی وزیر آبپاشی نواب چنگیز خان مری نے کہا ہے کہ جو قومیں تعلیم حاصل نہیں کرتی وہ ترقی نہیں کر سکتی تعلیم حاصل کرنا ہرقوم او رہر انسان کا بنیادی حق ہے بلوچستان قبائلی صوبہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام اقوام باشعور ہے انہیں اپنے اور پرائے کی پہچان ہیں۔ ضلع کوہلو میں سابقہ دور میں ایک منصوبے کے تحت بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا گیا مگر موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آنے کے بعد ضلع کوہلو سمیت ضلع ڈیرہ بگٹی و دیگر علاقوں میں تعلیم کو عام کیا ۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز مری ہاوس میں مختلف وفود جن میں خاص طورپر ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں بلوچستان میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جلد ملاقات کیلئے اسلام آباد جائینگے اور ان کو ضلع کوہلو کی دعوت دینگے ۔