|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2016

سبی : تین روز قبل تلی تھنگ کے قریب سے اغواء ہونے والے چار مزدوروں کو لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بخفاظت بازیاب کرا لیے ہیں ،ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق تلی کے قریب روڈ پر کام کرنے والے چار مزدور وں کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے اپنے ہمراہ لیے گئے تھے ، اور واقع کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کی خبریں بھی میڈیا پر نشر ہوئیں جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے لیویز فورس کو مقدمہ درج کرنے اور فوری کاروائی کی ہدایت جاری کی ، اور اس سلسلے میں گزشتہ شب تحصیلدار نصیر ترین اور اور رسالدار میر عارف مری کی قیادت میں لیویز فورس نے تلی تنگی کے قریب پہاڑی علاقے میں کاروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان اغواء شدہ مزدوروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے بازیاب شدہ مزدوروں کے ہمراہ اپنے دفتر میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام آپریشن کی نگرانی خود ڈپٹی کمشنر کرتے رہے اور خفیہ اطلاع ملنے پر فوری طور پر آپریشن کا آغاز کیا گیا اور مزدوروں کو بازیاب کرا لیا گیا، اس موقع پر انہوں نے لیویز فورس کی کارکردگی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کے اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا جس کی وجہ سے وہ اغواء شدہ مزدوروں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اور گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔