|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2016

کراچی: قومی ائیر لائن نے لندن اور برمنگھم کے لئے پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن اور برمنگھم کے لئے پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی کلاس کے لئے کی گئی ہے اور رعایتی نرخوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی نژاد برطانویوں کی تعداد کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔