|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2016

جعفرآباد/سکھر: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونے سے مشکلات بڑھتی ہیں ملک میں کرپشن لوٹ مار انتہا کو پہنچ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سادات ہاؤس سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی دولت کو لوٹ کر ملک سے باہر بھیجا جارہا ہے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسہ کرنا دھرنا دینا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے سسٹم ڈیل ریل کرنے والے دھرنے اور جلسے مناسب نہیں ہیں سوچنا چاہئے کہ کسی شہر کو بند کرنا آئین کے مطابق ہے یا بدمعاشی ہے ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم سے بغیر ثبوت استیفیٰ مانگنا درست نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ آف شو کمپنیوں میں واویلا مچانے والے لوگ بھی شامل ہیں بھارت نے ہمارے سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے ہمارے جوان شہید کیئے ہیں ہماری پاک فوج نے بھارت جیسے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے انکا کہنا تھا کہ مودی درندہ صفت انسان ہے جس نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام اپنے غنڈوں کے ذریئے کرایا انکا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پر عسکری سیاسی قیادت سمیت پوری قوم ایک پیچ پر ہیں ہم ایٹمی طاقت ہیں اپنے اور اپنے مسلمان ممالک کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ایٹم بم سجانے کے لیئے نہیں بنایا گیا ہے کہ صرف دنیا دکھایا جائے کہ ہم بھی ایٹمی طاقت رکھتے ہیں ہم نے ایٹم بم ملکی دفاع کے لیئے رکھا ہے اس وقت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا بلوچستان میں میگا پروجیکٹ کاآغاز شروع ہوچکا ہے دشمن بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور وہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا بلوچستان کے عوام متحد ہیں گوادر منصوبہ خوشحالی کا سیلاب ہوگا جس سے پورا ملک سیراب ہوگا اور بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی گوادر منصوبے پر تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔