|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2016

کوئٹہ: پشین میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق پشین کے علاقے سرانان میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر چمن سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد مزدا ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لاشوں کو سول اسپتال پشین پہنچایا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت قلعہ عبداللہ کے رہائشی نصیب اللہ اچکزئی اور کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے رہائشی محمد ظاہر ولد امیر محمد اچکزئی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔