|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان اور کیچ میں ایف سی نے مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں سمیت پانچ افراد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق پہلی کارروائی بارکھان کے علاقے دھورے وال میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے دوران ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ذرئع کے مطابق گرفتار افراد میں شاہ مراد عرف موٹو ، ہارون اور اس کا بھائی موران شامل ہیں ۔ تینوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دوسری کارروائی ضلع کے علاقے تمپ میں پھل آباد کے مقام پر کی گئی جہاں سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے ایک بارہ بور شارٹ گن بمعہ تین کارتوس، ایک لیپ ٹاپ ، تین شناختی کارڈز برآمد کئے گئے۔