اندرون بلوچستان :اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں کسٹم اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ، بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا، تربت سے ایک شخص اغواء، ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 2اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے کسٹم کا ایک سابقہ اہلکار زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے جاں بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو فوری طورپر سول ہسپتال مستونگ پہنچا دیا ہے ، تارکی کے مقام پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص نعمت اللہ کو قتل کر دیا جبکہ عبدالکریم کو شدید زخمی کیا جسے فوری طورپر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ،ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ ٹریکٹر نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب باروی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیااور ٹریکٹر ڈرائیو ر شدید زخمی ہوگیا۔ٹریکٹر کو بھی نقصان پہنچا، زخمی ڈرائیور کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں،تمپ پھل آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے عبدالمجید ولد جان محمد نامی شخص کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے اور موقع پر موجود لوگوں نے مزاحمت کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،دوسرے واقعے میں گو مازی میں نامعلوم مسلح افراد نصیر ولد عبدالرحمان نامی شخص کو گن پوائنٹ پر اٹھا کر ساتھ لے گئے مزید تحقیقات جاری ہے ،ایف سی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دریچکو کے مقام پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے دیسی ساخت کا بم نصب کیا تھا جسے بھر وقت ناکارہ بنا دیا ۔ذرائع کے مطابق اگر سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ جا تا تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوتا ۔