|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2016

کوئٹہ: جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائی جاری تاہم بہت سے علاقوں میں یہ حکام نے تاحال کوئی کارروائی نہیں،گزشتہ چار روز کے دوران صوبائی دور حکومت میں50 میڈیکل اسٹور سیل جبکہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد میڈیکل سٹور کو سیل کیا گیاڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر 4 روز میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات سمیت غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کا رروائی کے دوران65 میڈیکل سٹوروں اور70 کلینکس کو سیل کر کے ایک درجن سے زائد لو گوں کو گرفتار کیا ہے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کو پانچ زون میں تقسیم کر کے 2 اسسٹنٹ کمشنر اور3 مجسٹریٹ سمیت سینئر ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں شواہد کی روشنی اور قانونی تقاضوں کو پورا کر تے ہوئے کا رروائی کا آغاز کیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں 4 روز کے دوران خصوصی مہم کے ذریعے 70 کلینکس65 میڈیکل سٹوروں کو سیل کر کے 15 لو گوں کو گرفتار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر بلڈ بینک سمیت شہر میں غیر قانونی طور پر مضر صحت نمکو اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ کولڈڈرنک بنانیوالی فیکٹریوں کو سیل کر کے کا رروائی کی گئی ہے مذکورہ کا رروائی تواتر کے ساتھ جاری رہے گی کیونکہ شہریوں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور مذکورہ ٹیموں کے ہمراہ فوڈ اتھارٹی کے عہدیدار بھی موجود ہے انتظامیہ نے جن دکانوں یا بیکریوں پر کا رروائی کر کے ان کے نمونہ جات حاصل کر نے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجے تھے ان کے رپورٹ کے مطابق مذکورہ کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور متعدد کیسز بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری روزانہ جعلی ادویات ، کلینکس اور مضر صحت روز مرہ کی اشیاء بنانے والوں کے خلاف کا رروائیوں کے حوالے سے رپورٹس چیک کر کے مزید ٹارگٹ دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کو جعلی اور زائد المعیاد ادویات ، مضر صحت اشیاء خوردونوش تیار کر کے فروخت کرنے والوں کو کو ئی رعایت نہیں دی جائیگی کیونکہ کچھ لوگ چند پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی کو شش کر رہے ہیں جس کی انتظامیہ کسی صورت بھی اجازت نہیں دے گی۔پنہور سنہڑی میں غیر قانونی ادویات کی فروخت کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی،تفصیلات کے مطابق سب تحصیل پنہورسنہڑی کے نائب تحصیلدار محمدخان مینگل نے گزشتہ روز پنہور سنہڑی میں ادویات کا غیرقانونی دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تمام میڈیکل اسٹورز کو بند کرایا۔تحصیلدار کے مطابق حکام بالا کی جانب سے احکامات صادر ہوئیں ہیں کہ پنہورسنہڑی میں غیرقانونی ادویات پر پابندی لگاکر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔واضع رہے کہ تحصیلدار کے گزشتہ روز مہم کے بعد شام کے وقت ادویات کے دکانیں دوبارہ کھل گئے۔سبی پرائیویٹ کلینک او رلیباٹریاں سیل کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سبی میں 8کلینک سیل کردیئے گئیں ہیں جس میں سرکاری ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی کے دران ان لیباٹریوں او ر کلینک میں کام کر تے تھے او راپنے ہسپتالوں سے ڈیوٹی کے دوران غائب رہتے تھے ۔