|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2016

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون کے ذریعے معاشی اور معاشرتی بحالی کے لئے پر عزم ہے اور کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدل دے گی۔ وسط ایشیائی ممالک کی علاقی تنظیم کاریک کے 15 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاریک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش کیا گیا، توانائی، تجارت اور ٹرانسپورٹ میں کاریک کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقی تعاون کے ذریعے معاشی اور معاشرتی بحالی کے لئے پر عزم ہیں، رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاریک ملکوں میں اہم ادارہ ہے جب کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لیے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاریک ممالک آپس میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تجارت میں تعاون کر سکتے ہیں، کاریک وسط ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، کاریک رکن ممالک میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم فورم ہے۔ کاریک کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کاریک تنظیم میں پاکستان، افغانستان، آزر بائیجان، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں 10 ممالک کے 200 مندوبین شریک ہیں۔