|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2016

کوئٹہ+ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے کی کارروائی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کیچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، آواران میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹھیکسا میں نامعلوم افراد نے 6کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا ہے جس علاقے میں کسی وقت بھی دہشتگردی کیلئے استعمال ہوسکتا ہے جس پر فوری طورپر کارروائی کرکے دھماکہ خیز مواد کو قبضے میں لے لیاہے تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ،ضلع کیچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے سورو مند لبنان بازار میں منشیات کے اڈے پر منشیات کے عادی دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد موسیٰ ولد عیسیٰ ہلاک ہوگیا ۔ لیویز نے ملزم عبدالستار کی تلاش شروع کردی، آوران کے علاقے مالا ر میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ۔ لیویز نے زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔