|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں4مسلح افراد ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس،اینٹی ٹیررارسٹ فورس اور ایف سی کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ملزمان نے پولیس اورسیکورٹی فورسز پردستی بم پھینکا جس سے 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران 4مسلح افراد د ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی عبدالرزق چیمہ نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ہزار گنجی میں واقع ایک مکان میں 4سے 5مسلح افراد کی موجودگی جس پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔