دکی:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تحصیل دکی اور تحصیل سوراب کو ضلعوں کو درجہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان انہوں نے یہاں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے علاقے کے لوگوں کو دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کیا تو شرکاء نے کھڑے ہو کر پرجوش انداز میں وزیراعلیٰ کے اعلان کا خیرمقدم کیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم دھرنے دیتے جاؤ ہم وزیراعظم کے ترقیاتی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے نئے اضلاع بناتے جائیں اور ترقیاتی عمل جاری رکھیں گے، سوراب کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد اس کا نیا نام ضلع شہید میر سکندر جان زہری ہوگا۔